Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جنرل سجاد غنی دور میں داسو پراجیکٹ میں بڑے گھپلے، اقربا پروری کی بنیاد پر سیکڑوں بھرتیاں، ایف آئی اے میں درخواست

Published

on

چئیرمین واپڈا جنرل (ریٹائرڈ)سجاد غنی کے دور میں مبینہ اقربا پروری اور کرپشن سکینڈل سامنے آگیا۔واپڈا کے سکیورٹی افیسر آنریری کیپٹن (ر) عبدالغفار نے جی ایم سکیورٹی کےخلاف ایف آئی اے کودرخواست دیدی۔

درخواست میں بریگیڈئیر محمد طفیل پر اپڈا میں مکمل طور پر ڈپٹی چیئرمین کا کردار ادا کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق جی ایم سکیورٹی واپڈا بریگیڈئیر طفیل کو چیئرمین واپڈا کا قریبی ساتھی ظاہر کیا گیا ہے۔سجاد غنی نے بریگیڈئیر طفیل کا بطور ڈی جی سکیورٹی تقرر ایک ہی روز میں مکمل کرایا۔محمد طفیل کو ڈی جی سکیورٹی کےساتھ ساتھ ڈی جی ایڈمن واپڈا کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں،  مزید بااختیار بنانے کیلئے  دونوں پوسٹوں کو بعد میں جی ایم سکیورٹی وایڈمن کے طور پر اپڈیٹ کیا گیا۔

درخواست کے مطابق ایڈیشنل چارج کی تین ماہ کی مدت کے بعد محمد طفیل کو تاحکم ثانی تک جی ایم ایڈمن کی ذمہ داری سونپنی گئی، درخواست کے مطابق بریگیڈئیر طفیل نے داسو پروجیکٹ کی رقم سے سے واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی پانچ ہزار وردیاں تیار کرائیں، واپڈا سکیورٹی فورس کی فوج جیسی وردی ہونے کی وجہ سے وزارت دفاع کے اعتراض پر نئی وردی ختم کی گئی۔

یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ محمد طفیل نے داسوپروجیکٹ میں اقرباپروری کی بنیاد پر ساڑھے چھ سو بھرتیاں کرائیں،خلاف قانون بریگیڈئیر طفیل کو ڈی ایچ اے میں گھر، گیارہ سو یونٹ فری بجلی کی سہولت دی گئی اس کے علاوہ ریسٹ ہاؤس میں تین کمرے ، دو بڑی گاڑیاں بمعہ دوہزار لیٹر پٹرول اور ڈرائیورکی سہولت بھی حاصل مہیا کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین