Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پولیو پر مکمل قابو پانے کی کوششیں ناکام، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 10 سیوریج سیمپل پازیٹو نکلے

Published

on

This year's 16th polio case report in Hyderabad

سندھ، بلوچستان، کے پی میں 10 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکل آئے۔ذرائع کے مطابق کراچی، نصیر آباد، کوئٹہ، لوئر دیر، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ایک ہفتے کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس 56 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 19 تا 21 فروری ہوئی تھی،کراچی ایسٹ کے پانچ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پایا گیا،کراچی ایسٹ مچھر کالونی، چکوڑا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایسٹ سہراب گوٹھ کی دو سیوریج سائٹس پولیو پازیٹو ہیں،کراچی ایسٹ کے علاقہ راشد منہاس روڈ کی سیوریج پولیو زدہ ہے،رواں برس کراچی ایسٹ کی سیوریج میں 9 بار پولیو پایا گیا ہے،کراچی ایسٹ کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ، سبی سے ہے، کراچی ساوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کراچی ساوتھ سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کیماڑی سے ہے،ڈیرہ بگٹی کے علاقہ لیبر نالہ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے،رواں سال ڈیرہ بگٹی کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے،ڈیرہ بگٹی کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ کے ریلوے پل کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں برس کوئٹہ کی سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے،کوئٹہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے، نصیر آبار کی واپڈا کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

خیبر پختونخوا میں لوئر دیر شہید چوک کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،رواں برس لوئر دیر کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے، لوئر دیر سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوہاٹ سے ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین