Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چین سے لیے گئے 15 ارب ڈالر کے قرضوں کی مدت بڑھانے کی کوششیں

Published

on

پاکستان نے چین کے 15ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں 5سال کی توسیع کی آپشنز پر غور شروع کردیا۔سی پیک کے تحت 15اعشاریہ تین چھ ارب ڈالر سے توانائی کےمنصوبے لگائے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلیے چینی حکومت کی آمادگی حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قرض سے پاکستان نے سی پیک کے تحت توانایی کے اکیس منصوبے لگا رکھےہیں۔ پاکستان حکومت اب اس قرض کی ادائیگی کیلیے 5 سال توسیع کی خواہاں ہے۔قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلیے چینی حکومت کی آمادگی حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی پی پیز کے موجودہ کنٹریکٹس کو بھی تبدیل کرنا ہوگا،توسیع کی امادگی کی صورت میں صارفین کےلیے ٹیرف 2024 سے 2029 تک 1.1 روپیہ سستا ہوسکتا ہے، پانچ سالہ توسیع کی صورت میں اس قرض میں مزید ایک ارب چھبیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوجائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین