معاشرہ
عید قربان، کراچی ایئرپورٹ کے اطراف صفائی کے لیے آگاہی مہم
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف پرندوں کے مسافربردارطیاروں سے تصادم کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کردی،قرب وجوار کے مارکیٹوں میں پمفلیٹس تقیسم کیے گئے۔
جناح انٹرنیشنل انتظامیہ کی جانب سے ہوائی اڈے کے اطراف کے علاقوں میں پرندوں کے خطرے سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق مہم کا بنیادی مقصد عید الاضحی کے دوران قربانی کی باقیات کو ٹھیک سے ٹھکانے لگانے کی ترغیب دینا ہے۔
اس بات کی عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے کہ پرندوں کا جہازوں سے ٹکران بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، مہم کے دوران کراچی ائرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں عوام میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے، چیدہ چیدہ مقامات پر بینرز لگائے گئے اور مقامی آبادی میں ڈسپوزل بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔
مہم کے دوران دکانداروں،فوڈ آؤٹ لیٹ مالکان اور ہوٹل مالکان کو کھانے پینے کی اشیاء کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا،ائیرپورٹ انتظامیہ نے مقامی حکام، کمیونٹی معززین اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔
ملاقاتوں میں ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے قربانی کی باقیات کو ٹھیک سے ٹھکانے لگانے کی اہمیت اور محفوظ ہوائی سفر کے ربط کو اجاگر کیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق جہازوں کو پرندوں کے حوالے سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم کو کمیونٹی کی طرف سے زبردست مثبت ردعمل ملا، لوگوں نے جناح انٹرنیشنل انتظامیہ کی پرندوں کے خطرے سے نمٹنے اور فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی