پاکستان
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ تعینات
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد عمر حمید دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے۔
جمعرات کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سید آصف حسین نے اپنی طبیعت خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور 5 جنوری کو استعفی دیا تھا جو 18 جنوری کو منظور کر لیا گیا تھا۔
عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں، عمر حمید اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مر حمید کو ان کے سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی