Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، چیف الیکشن کمشنر

Published

on

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہناہےکہ  بلوچستان میں  گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعات ہوئے،امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا۔

سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔

چیف الیکشن کمشنر جب یہ بات کر رہے تھے تو کراچی لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس پہلے ہی بند کی جا چکی تھی جبکہ انٹرنیٹ سروس میں بھی کئی شہروں میں تعطل کی اطلاعات سامنے آ چکی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین