Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن شکست، جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑ دی، سراج الحق جماعت اسلامی کی سربراہی سے دستبردار

Published

on

الیکشن 2024 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انتخابات میں مطلوبہ کا میابی نہیں دلواسکا، اس لئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے شوریٰ کا اجلاس سترہ فروری کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سراج الحق کےاستعفے کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

جہانگیرترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں میں انھیں شکست ہوگئی۔الیکشن کے بعد جہانگیر ترین نے الیکشن میں اپنی شکست کو قبول کیا۔

یاد رہے کہ 8 جون کو پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوئی تھی، جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی ”استحکام پاکستان“ کا باضابطہ اعلان کیا تھا جبکہ 100 کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما علیم خان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نئی جماعت میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین