تازہ ترین
آج وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گے، احسن اقبال، ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر
وزیر اعظم پاکستان کا انتخاب آج اتوار کو ہوگا ، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر مختلف پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں،شہبازشریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے،،پی ٹی آئی اسی طرح شور شرابا کرے گی،ایم کیوایم کےساتھ وزیراعظم کے لیے شہبازشریف کوووٹ دیں گے،اپوزیشن فساد کی بجائے کوشش کریں کہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج خوشخبری کا دن ہے،شہبازشریف وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے، کچھ لوگ عوام کی خدمت میں مہارت رکھتے ہیں،ایک مخصوص جماعت 10 سال سے احتجاج اور دھرنوں کو فروغ دیئے ہوئے ہے۔
خواجہ آصف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ محمود اچکزئی آپ سے ناراض ہو گئے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی ہے، انکی مرضی ہے۔
خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب تک نہیں منا سکے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ مان جائیں گے۔
خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ مخلوط حکومت کیسے معاشی صورتحال بہتر کرے گی؟ تو خواجہ آصف نے طنز کیا کہ تم سے پوچھ کر نکال لیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کوارکان اسمبلی کی بھرپور حمایت حاصل ہے، شہباز شریف 200 سے زائد ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوں گے، مولانا فضل الرحمان بھی شہباز شریف کے ساتھ نظر آئیں گے،آج بے شک وہ بائیکاٹ کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان آصف زرداری کی حمایت کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی ہم سے رابطہ کرے گی، ووٹ کا سوال کرے گی توہم بھی 15سال کا حساب مانگیں گے۔ہماری پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں۔جس طرح ان کا سندھ کی عوام کے ساتھ سلوک رہا ہے 22ہزار ارب ہوا میں اڑا دئیے، جس طرح 10ہزار ارب کی زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا اہم اجلاس ہے ، اسمبلی کو ہم جعلی نہیں کہہ رہے، ہم بھی پارلیمانی لیڈر بنا لیں گےہم بائیکاٹ نہیں کریں گے، مقابلہ کریں گے،
زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی ہے، آج یہ خانہ پوری ہو گی، زبردستی جیت کر آئے ہیں، ان کی شکلیں دیکھا کریں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کا اجلاس کا سنی اتحاد کونسل بائیکاٹ نہیں کرے گئ،ن لیگ بھول جائے کہ ہم بائیکاٹ کریں گے، پنجاب اسمبلی میں بائیکاٹ کر کے ہم نے دیکھ لیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے 180 سیٹیں جیتی ہیں۔مخصوص نشستیں ملا کر ہماری 235 سیٹیں بنتی ہیں، حکومتی بنچوں نے ہمارا ووٹ چرایا ہے، یہ ووٹ کے چور اور یہ قومی خزانے کے بھی چور ہیں، اپنے حق کے لیے ایوان کے اندر بھی احتجاج کریں گے۔
اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کے ووٹ دینے سے متعلق سوال کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی تک میرے علم نہیں کہ مولانا ووٹ دیں گے یا نہیں۔
جمشید دستی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت ککڑی حکومت ہے، 6 ماہ میں ان کو باہر نکال پھینکیں گے،یہ سب مینڈیٹ چرا کر ائے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی