Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن دھاندلی کیس، درخواست گزار ریٹائرڈ فوجی افسر پیش نہ ہوا، وزارت دفاع اور پولیس کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کا حکم

Published

on

عام انتخابات  میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے آج کی سماعت پر تحریری آرڈر جاری کردیا۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ 12 فروری کو درخواست دائر ہوئی، درخواست دائر ہونے سے قبل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیر کی گئی،درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے گئے۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ کیس کی اہمیت کومدنظررکھتےہوئےدرخواست اعتراضات کےساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی، درخواست گزارنے درخواست دائر کر کےشہرت حاصل کرنےکےبعدواپس لینےکیلئےایک اوردرخواست دائرکی،درخواست پر درج رہائش کے پتے پر نوٹس بھیجا گیا لیکن موصول نہیں ہوا، دیئے گئے موبائل نمبر پر کال کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوا،آج عدالتی کارروائی کے دوران بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ عام طور پر درخواست گزار درخواست واپس لینے کا مجاز ہوتا ہے، زیر غور کیس میں صورتحال کا استحصال اور مقصد حاصل کرنے کے بعد کیس واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی،درخواست گزار نے عدالت کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی،عدالت ایسی ساز باز کی اجازت نہیں دے سکتی،درخواست گزار کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ معمول کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے،چونکہ درخواست گزار ایک سابق بریگیڈیئر ہے، وزارت دفاع کے ذریعے بھی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے۔

اس سے پہلے جب درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست گزار محمد علی عدالت میں موجود نہ تھے۔

عدالت نے سپریم کورٹ آفس کو درخواست گزار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیس سےمتعلق  اطلاع کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہیہ کیسا مذاق ہے؟پہلے درخواست دائر کرو پھر عدالت ہی نہ آؤ۔

عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا۔

چیگ جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار نے درخواست واپس لی،یہ کیس ہم سنیں گے۔

درخواست گزار کی طلبی کے لیے سماعت میں وقفہ کیا گیا اور وقفے کے بعد عدالت نے تحریری آرڈر لکھوایا۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین