تازہ ترین
انتخابات جمہوریت کی اساس ہوتے ہیں، سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے امیدوار شوکت محمود کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات جمہوریت کی اساس ہوتے ہیں، ابراہم لنکن نے کہا تھا انتخابات کا تعلق عوام سے ہے، انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے،کسی ایک فرد کیلئے تکنیکی رکاوٹیں ڈالنا جمہوری روایات اور اصولوں کیخلاف ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ریٹرننگ افسر کے ایما پر الیکٹورل قوانین اور رولز کو صوابدیدی فلٹرنگ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا،ریٹرننگ افسر کو صوابدیدی اختیارات کو اعتدال پسندی اور محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے،ریٹرننگ افسران انتخابی عمل کا لازمی حصہ ہوتے ہیں،ریٹرننگ افسر کی جانب سے انتخابی عمل کو متاثر کرنا انتہائی نامناسب ہے،افسران کو یاد رکھنا چاہیے انتخابی عمل میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،کسی ایک امیدوار کو تباہ کرنا اسکے بنیادی حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے،ایسا کرنا ووٹ ڈالنے والوں کے بھی بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ مارنے جیسا ہے۔
سپریم کورٹ نے 26 جنوری کو شوکت محمود کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی،شوکت محمود این اے 163 بہاولنگر سے امیدوار تھے،ریٹرننگ افسر نے انتخابی اخراجات کیلئے مشترکہ اکاؤنٹ نمبر دینے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔
الیکشن ٹریبونل اور لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،متاثرہ امیدوار نے ٹربیونل اور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی