Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ، بوسیدہ نظام کی وجہ سے بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا

Published

on

Decision to amend Nepra Act to legalize load shedding as punishment

ملک بھر میں بجلی کی طلب 24ہزار میگاواٹ جبکہ دستیابی 20ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق لائن لاسز کے باعث 1500میگاواٹ بجلی ضائع ہورہی ہے۔لائن لاسز والے چوری عدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔

ذرائع این پی سی سی نے بتایا کہ پن بجلی سے بجلی کی پیداوار 4ہزار میگاواٹ ہے،آئی پی پیز سے 8ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا حاصل ہو رہی ہے۔

نیوکلئر سے 3500 میگاواٹ، جینکوز سے 1500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ھے،سولر ونڈ دیگر ذرائع سے تین ہزارمیگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

خرابی کے باعث نیلم جہلم منصوبے سے 969میگاواٹ بجلی  سسٹم سے نکل گئی،توسیع کے باعث تربیلاکے أٹھ پاور یونس بند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بوسیدہ نظام کی وجہ سے نو ڈسکوز کوٹے سے کم بجلی لینے پر مجبور ہیں،لائن لاسز کے باعث 1500میگاواٹ بجلی ضائع ہورہی ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ وصول کریں تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے،سسٹم اوور لوڈ ھونے سے بچانے کیلئے ڈسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے دہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین