Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بجلی چوری، قصور کے 75 فیڈرز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رکھے جائیں گے

Published

on

بجلی چوری روکنے کیلئے لیسکو نے بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر بجلی 12 گھنٹے بند  رہے گی۔ سب سے زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز قصور میں ہیں۔

 ذرائع کے مطابق لیسکو کے کل 97 فیڈرز کے لاسز 30 فیصد سے زائد  ہے۔30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر شام چھ سے صبح 6 بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی۔

لیسکو کے ہائی لاسز ، بجلی چوری میں قصور پہلے نمبر پر ہے، ضلع قصور میں 75 فیڈرز پر لاسز 30 سے زیادہ ہے، لیسکو کو ان فیڈرز سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

 چوری والے علاقوں کی بجلی بحال کرانے کیلئے قصور کی سیاسی شخصیات متحرک ہیں اور سابق اراکین اسمبلی چوری والےعلاقوں کی بحال کرنے کیلئے لیسکو حکام پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ وزارت توانائی نے کوئی بھی دبائو قبول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لیسکو کے ناردرن سرکل میں 11،ایسٹرن سرکل میں 3 فیڈرز سے بجلی چوری کی زیادہ شکایات ہیں، شیخوپورہ کے 3  اوکاڑہ کے ایک فیڈرکے لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں۔ ساؤتھ سرکل کے 4 فیڈرز پر لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں، لیسکو کے سینٹرل اور ننکانہ سرکل میں کسی فیڈرپر  30 فیصد سے زائد لاسز نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین