Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ، ایک بیمار مسافر کا انتقال ہو گیا

Published

on

کراچی ائیرپورٹ پریکے بعد دیگرے  2طیاروں نے تیکنیکی اورمیڈیکل گراونڈ پرلینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرپیر کی صبح 2مختلف ائیرلائنز کے طیاروں نے تیکنیکی اورمیڈیکل گراونڈ پرلینڈنگ کی۔.

مسقط سے اسلام آباد جانے والی پروازڈبیلووائی 0345کی حامل پروازکے طیارے میں دوران پروازمیڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال پیداہوئی،جہازکے کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاورسے رابطہ کرکے مسافرکی طبعیت خراب ہونے کے پیش نظراترنے کی اجازت طلب کی۔

پرواز کی لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن میڈیکل اسٹاف نے مسافرکو طبی معائنے کے امداد فراہم کی مگروہ جانبرنہ ہوسکا اورآزاد باغ کشمیرسے تعلق رکھنے والے بشارت نامی مسافرکا انتقال ہوگیا،مسافرکی لاش کراچی ائیرپورٹ عملے کے حوالے کی گئی۔

جناح ٹرمینل پردوسری لینڈنگ تیکنیکی بنیادپرہوئی،جس کے دوران پگاسس ائیرلائن کی پروازنے کراچی ائیرپورٹ سے استنبول کے لیے اڑان بھری تھی،تاہم اڑان کے کچھ دیربعدجہازکو دوبارہ کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پراتاراگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین