ٹاپ سٹوریز
نجی ایکسچینجز ختم؟ یو بی ایل نے مکمل ملکیتی ایکسچینج کمپنی قائم کر لی
ملک کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے بینک کے مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر ایک ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشرفت یو بی ایل نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں شیئر کی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ یو بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 11 ستمبر 2023 کو ہونے والے اجلاس میں یو بی ایل کے مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر ایک ارب روپے کے ساتھ ایکسچینج کمپنی کے قیام کی منظوری دی۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ذیلی ادارے کا قیام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری اور دیگر ریگولیٹری تعمیل سے مشروط ہے۔
یہ پیشرفت سٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر گراوٹ ک کنٹرول کرنے کی کوشش کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے ایکسچینج کمپنیز کے شعبے میں ’سٹرکچرل ریفارمز‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک نے ایک بیان میں کہا، "ان اصلاحات کے حصے کے طور پر، غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروبار میں سرگرم سرکردہ بینک مکمل ملکیتی ایکسچینج کمپنیاں قائم کریں گے تاکہ عام لوگوں کی غیر ملکی زرمبادلہ کی جائز ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔”
اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک نے ای سی کے لیے کم از کم سرمائے کی ضرورت کو 200 ملین روپے سے بڑھا کر 500 ملین روپے کر دیا، جس سے پرائیویٹ سیکٹر کے داخلے میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔
دریں اثنا یو بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بیسٹ وے گروپ سے یونائیٹڈ نیشنل بینک میں یو بی ایل کی پوری شیئر ہولڈنگ حاصل کرنے کی پیشکش کی بھی منظوری دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی