ٹاپ سٹوریز
یورپی یونین کی پاکستان کے لیے مزید 10 کروڑ گرانٹ، پانچ معاہدوں پر دستخط
یورپی یونین نے پاکستان کے لیے مزید 10کروڑ یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔ یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے پانچ گرانٹ معاہدوں پر دستخط کئے۔
وزارت اقتصادی امور کےاعلامیہ کے مطابق گرانٹ معاہدوں کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کی لچک کو مضبوط کرنا ہے۔یورپی یونین کی مدد سے پاکستان کیلیے 2022 کے سیلاب کیلیے مجموعی ردعمل 930 ملین یورو سے زیادہ ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے یورپی یونین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر کاظم نیاز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا۔
ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ پاکستان اقتصادی بحران اور سیلاب سے بحالی کے مشکل مرحلے میں ہے، لیکن ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور انسانی حقوق کی احترام کرتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق مخصوص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معیشتی ترقی کیلئے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں خصوصی توجہ دی گئی ہے،پاکستان میں انسانی حقوق، صنفی مساوات اور سول سوسائٹی کیلئے مزید سرمایہ کاری کی گئی،یورپی یونین کا تعاون پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑھایا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کی مدد سے پاکستان کی صنعتی بہبود اور روزگار کی ترقی میں مدد فراہم کی جائے گی،پاکستان میں سول سوسائٹی کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کی جائیں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی