Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ریلیف پیکج کے بعد بھی آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ، 3 افراد ہلاک

Published

on

حکومت کی جانب سے 23 ارب روپے کا ریلیف پیکج آزاد کشمیر کے حالات کو پرامن رکھنے میں ناکام ہوگیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں حالات ایک بار پھر کشیدہ بڑھ گئی ہے جبکہ مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کچھ گھنٹے بحالی کے بعد بند کردی گئی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ان حالات کے تناظر میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھارتی ایجنٹ بھی مداخلت کررہے ہیں، جس طرح ہمارا اثرورسوخ مقبوضہ کشمیر میں ہے، اسی طرح ان کا آزاد کشمیر میں بھی ہوسکتا ہے۔۔ وہاں کچھ ایسے عناصر ہیں جو صورتحال بہتر دیکھنا نہیں چاہتے۔

حکومت کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، گھریلو صارفین کے لیے 100 یونٹ تک بجلی کے نرخ 3 روپے فی یونٹ، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے فی یونٹ جبکہ 300 سے زائد یونٹ کے لیے 6 روپے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے۔

کمرشل صارفین کے لیے 300 یونٹ تک 10 روپے فی یونٹ جبکہ 300 سے زائد یونٹ کے لیے 15 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کردیا گیا لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود حالات نہ سنبھلے۔

زندگی چند گھنٹوں کے لیے بحال ہوئی لیکن پھر اچانک شہر میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے اور چھتر چوک میدان جنگ بن گیا جس کے بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین