Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چیف الیکشن کمشنر کو بھی نہیں معلوم الیکشن کب ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی کو کوئی نہیں پتا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے۔

مظفر گڑھ میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں کی جانب سے مُلک میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹوط نے کہا کہ ابھی تو کسی کو نہیں پتا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے، حتی کہ چیف الیکشن کمشنر بھی نہیں جانتے کے الیکشن کب ہوں گے۔

 بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک جماعت تنہا ہی یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ مُلک میں انتخابات کب ہوں گے۔مجھے نہیں پتہ کہ الیکشن کب ہوں گے، آپ کو نہیں پتہ کہ الیکشن کب ہوں گے مگر ایک سیاسی جماعت کو پہلے سے پتا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے اور اُن کے جانب سے خود ساختہ طور پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جاتا ہے، جو مناسب نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہونے تو کتنے دن میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن تاریخ تو دے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی ذمہ دار سیاسی جماعت کو کبھی بھی الیکشن میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا ہو گا، کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے تنہا یہ مُمکن نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو درپیش حالیہ مسائل کا حل تلاش کر سکے، اور ایسے میں یہ بہت ضروری ہے کہ تمام فریقین کور اعتماد میں لیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تو چاہا تھا کہ میثاق جمہوریت ٹو بھی ہو، ہم نے نئے میثاق جمہوریت کی کوشش کی مگر وہ نہیں ہو سکا، ہماری کوشش اور دیگر سیاسی جماعتیوں کے ساتھ رابطوں کے باوجود پی ڈی ایم میثاق جمہوریت کے حق میں نہیں تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین