شوبز
بالی وڈ کی سدا بہار اداکارہ سونالی بیندرے، جس کی تصویر پاکستان کے مشہور کرکٹر کے پرس میں رہتی تھی
بالی ووڈ کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ سونالی بیندرے 90 کی دہائی میں مشہور اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے دور میں کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی۔ اجے دیوگن کے ساتھ ان کی کیمسٹری کافی پسند کی گئی تھی۔ ایک پاکستانی کرکٹر ان کی خوبصورتی کا اتنا دیوانہ تھا کہ ان کی تصویر اپنے پرس میں رکھتا تھا ۔
انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ سونالی بیندرے 90 کی دہائی میں میکرز کی پہلی پسند ہوا کرتی تھیں۔ اس وقت ان کا شمار انڈسٹری کی چوٹی کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ ان کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ آج بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن کسی زمانے میں ایک پاکستانی کرکٹر بھی ان کا بڑا مداح تھا، جو ان سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔
سونالی بیندرے نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں اب تک بالی ووڈ انڈسٹری کے تینوں خانوں یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس دور میں سونالی پر بہت سے لوگ دل ہار بیٹھے تھے ۔ لیکن سونالی نے فلمساز گولڈی بہل سے شادی کی
وہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ شعیب اختر تھے، جو اس وقت سونالی کو کافی پسند کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ سونالی بیندرے کو کافی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بھی ان سے شادی کرنے کا ارادہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان کی پیشکش کو قبول کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ انہیں اداکارہ اس قدر پسند تھیں کہ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ان کی پیشکش مسترد کردی تو وہ انہیں اغوا کر لیں گے۔ دراصل وہ کئی مواقع پر اس طرح کے مذاق کرتے تھے ۔ پاکستانی کرکٹر کا یہ بیان اس وقت کافی وائرل ہوا تھا۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کی ٹیم کے ساتھی بھی جانتے تھے کہ وہ اداکارہ کو کافی پسند کرتے ہیں۔ یہی نہیں کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ شعیب سونالی کی تصویر بھی اپنے پرس میں رکھتے تھے۔ لیکن بعد میں خود پاکستانی کرکٹر نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ملاقات سونالی بیندرے سے ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران ہوئی تھی اور بدقسمتی سے یہ ان کی پہلی اور آخری ملاقات تھی
بعد میں سونالی نے گولڈی سے شادی کرلی تھی، ان کی دوستی ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔ سال 1998 میں گولڈی نے سونالی کو پرپوز کیا اور اس پرپوز کے 4 سال بعد دونوں نے شادی کر لی۔ گولڈی پیشہ سے فلمساز ہیں۔ انہوں نے انگارے، بس اتنا ساخواب ہے اور ‘لندن پیرس نیویارک’ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا رنویر بھی ہے
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی