Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سابق ارکان اسمبلی عون ڈوگر اور جاوید انصاری مسلم لیگ ن میں شامل

Published

on

مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ملاقات میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران رانا ثناءاللہ ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی موجود تھے۔

شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا اورپارٹی میں شمولیت پر مبارک دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین