Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

انسداد منشیات کے عالمی دن پر نادر کاروں کی نمائش، ہیوی بائیکس پر ریلی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر فریئر ہال کراچی میں وینٹیج کارموٹراسپورٹس ایگزیبیشن اورہیوی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

انسداد منشیات کے عالمی دن 26جون کی مناسبت سے اے این ایف کی جانب سے وینٹیج کار ایگزیبیشن اورہیوی موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا،ایگزیبیشن میں پرانے زمانے کی نادرونایاب کاریں شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔

جبکہ اس موقع پرہیوی بائیکرز کی ریلی بھی نکالی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی اے این ایف کے فورس کمانڈرتھے،یوم انسداد منشیات کے حوالے سے فریئرہال کے مرکزی گیٹ سے منعقدہ واک میں معروف اداکاروں بہروزسبزواری اورفرحان علی آغا کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پرفورس کمانڈربریگیڈئیر سید وقارحیدررضوی کا کہناتھا کہ26جون عالمی سطح پر منشیات کی تدارک اورغیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف دنیا بھر میں منایا جاتا ہے،اس دن کو بین الاقوامی طورپرمنانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تمام اقوام عالم اس بات پرمتفق ہیں کہ پوری دنیا کو منشیات کی لعنت کی تباہ کاریوں سے پاک کیا جائے،اورلوگوں کو منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہی فراہم کیا جائے،۔

بریگیڈیئر سید وقار رضوی نے کہا کہ ہرسال دنیا بھرکے فلاحی ادارے،سول سوسائٹی اورقانون نافذکرنے والے ادارے اس دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں،حکومت پاکستان بھی اس عالمی جدوجہد میں اپنا کردارباخوبی اداکررہی ہے،اورمعاشرے کو اس ناسورسے پاک کرنے کے لیے تمام کاوشیں بروئے کارلارہی ہے،صوبہ سندھ میں اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان منشیات کے استعمال کے ناجائزاستعمال اورغیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف عملی اقدامات کیے ہیں،اس گھناونے کام میں ملوث افرادکوکیفرکردارتک پہنچایاہے،اورکثیرتعداد میں منشیات ضبط کی ہے،۔

رواں سال اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی جانب سے 230مقدمات درج کیے گئے،اور241ملزمان کو گرفتارکیا گیا،ایک سال کے دوران اے این ایف سندھ نے 4218.831کلوگرام چرس،55.240کلوگرام افیون،230.069کلوگرام ہیروئن،365.266کلوگرام آئس قبضے میں لی جبکہ 61ایکڑرقبے پرکاشت کی گئی افیون کی فصل تلف کی گئی،ضبط کی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 130ملین ڈالرز کے لگ بھگ ہے،۔

گذشتہ ایک سال کے دوران اے این ایف کی جانب سے کراچی،حیدرآباد اورسکھر میں 9982مریضوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے،آپریشنل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اے این ایف نے معاشرے میں منشیات کی لعنت کے خلاف آگاہی کے مختلف پروگرامزمنعقد کیے جن میں یونیورسٹیز،کالجزاوراسکولز کے پروگرام شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین