Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 29 افراد ہلاک، 40 زخمی

Published

on

بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے قریب دھماکوں میں 29 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکہ ضلع پشین میں حلقہ پی بی 47 سے آزاد امیدوار سیف اللہ کاکڑ کے دفتر کے قریب ہوا۔دھماکے سے 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حملہ کوئٹہ سے تقریبا 50 کلومیٹر (30 میل) اور افغانستان کی سرحد سے تقریبا 100 کلومیٹر دور ضلع میں ایک آزاد امیدوار کے دفتر کے قریب خانوزئی میں ہوا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا جارہا تھا کہ دھماکہ خود کش ہے۔

کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دیسی ساختہ دھماکہ تھا اور آئی ای ڈی ایک موٹر سائیکل میں رکھی گئی تھی۔

ایم ایس سول اسپتال جو خانو زئی میں ہی موجود ہیں کے مطابق اب تک 17 شہادتیں ہوچکی ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دوسرا دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفترکےباہر ہوا، دھماکے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع  یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکےکے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔

رہنما جے یوآئی مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکے کے بعد کارکنوں اور امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں کارکنان اورامیدوار دفاتر خالی کریں اور مناسب جگہوں پر اپنی سرگرمی جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان ایک جگہ جم غفیرنہ بنائیں اور دفاتر کے باہرپارٹی رضاکار سیکیورٹی سنبھالیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین