Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اگلے پانچ سال میں ایکسپورٹس کو دوگنا کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بشام واقعہ کے پیچھے وہ دشمن ہیں جو پاک چین دوستی کو مضبوط ہوتانہیں  دیکھنا چاہتے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26مارچ کو بدقسمتی سے بشام میں اندوہناک واقعہ پیش آیا،بشام واقعہ میں 5 چینی انجینئرز جاں بحق اور ایک پاکستانی شہید ہوا،بشام واقعہ کے پیچھے وہ دشمن ہیں جو پاک چین دوستی کو مضبوط ہوتانہیں  دیکھنا چاہتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام واقعہ پر چینی حکومت اورعوام  کے ساتھ ہیں،چین کے سفارتخانے جاکر تعزیت کی اور چینی قیادت کو تعزیتی پیغام دیا،چینی قیادت کو یقین دلایا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں گی،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اعلیٰ سطح سکیورٹی اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بشام واقعہ کےذمہ داران کوسزادی جائےگی،انکوائری کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،بشام واقعہ پر پیش رفت ہوئی ہے،معاملات سامنے لائے جارہے ہیں،بشام واقعہ پر انکوائری کمیٹی بنائی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں 2013 سے 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا،دہشت گردی کےخاتمےمیں پاکستانیوں اورقانون نافذ کرنے والےاداروں نے قربانیاں دیں،گزشتہ 3،2 برس میں دہشت گردی کے ناسورنے دوبارہ سر اٹھایا ہے،چین کے انجینئرزاور ان کے خاندانوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کودرپیش چیلنجز کامقابلہ کرنا ہے،4 مارچ کو دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا،5سالہ منصوبہ کابینہ کے ارکان کے ساتھ شیئرکیاہے،کابینہ ارکان کو وقت ضائع کئے بغیر کام شروع کرنا ہے،مقاصد کے حصول کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مقاصدکےحصول کیلئےسب وزارتوں نے سرتوڑ محنت کرنی ہے،انسانی وسائل کی کمی ہے تو بہترین یونیورسٹیزسے قابل لوگ لئے جائیں،وزارتوں میں مایہ نازسیکرٹریز موجود ہیں جن سے کام لیا جاسکتا ہے،ہمیں 5 سال میں پاکستان کی معیشت کو بدلنا ہے،تمام وزارتوں کے اہداف کے حصول کیلئے جلدحکمت عملی اپنائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داری کے بغیر دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا،ہر وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا،زراعت،پٹرولیم، توانائی سمیت تمام شعبوں میں  ترقی کرنی ہے،مضبوط معیشت کیلئے وزارت خزانہ میں مسلسل اجلاس منعقد کررہے ہیں،معیشت مستحکم ہوگی تو تمام معاملات چلیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترقی کے حصول کیلئے نوجوان نسل کو خصوصی تربیت دینا ہوگی،پاکستان سے چینی اور گندم کی اسمگلنگ کو روکنا ہوگا،زراعت کے میدان میں ہمیں  ترقی کرنی ہے،اگرہمت،نیت اور سوچ ہو تو اللہ تعالیٰ راستے پیدا کردیتے ہیں،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں سرکاری اخراجات کم کرنا ہوں گے،تمام وزارتوں کیلئے اہداف مقرر کردیئے ہیں،تمام وزارتوں کے اہداف کے حصول کیلئے جلد حکمت عملی اپنائی جائے،تمام وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خود انحصاری کی طرف جانا ہوگا،مؤثردفاعی صلاحیت کیلئے مسلح افواج کی ضروریات پوراکریں گے،ہر 3ماہ بعداہداف پرعملدرآمدکاجائزہ لوں گا،اگلے 5 سال میں ایکسپورٹس  کو کم از کم دوگنا کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین