Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

Published

on

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی جناح ہاؤس حملہ سمیت پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد ان کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیح کر دی۔

عدالت نے ائندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عمر ایوب نے  جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو جلانے سمیت پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

سماعت کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی ائی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کلبھوشن سے زیادہ برا سلوک ہو رہا ہے۔ ملک میں لندن پلان کے تحت نواز شریف کو بلایا گیا ۔ میں نے تب بھی کہا تھا نواز شریف وزیراعظم نہیں ہوں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا اپنا بھائی اقتدار میں ہے مگر اس کو جلد ہی ایک اچھے وکیل کی ضرورت پڑے گی اور نواز شریف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوا رہا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین