شوبز
فریال محمود نے دانیال راحیل سے علیحدگی کی وجہ بتادی
اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے پہلی بار اپنے سابقہ شوہر اور اداکار دانیال راحیل سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ کو اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل کلپ فریال محمود کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوبزکیریئر سمیت نجی زندگی اور مشکلات پر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ’جب ہماری شادی ہوئی تو ہماری ازدواجی زندگی میں کافی مسائل آرہے تھے۔ میں اس دوران ذہنی طور پر کافی پریشان تھی۔ ہماری شادی کا پورا دورانیہ ایک ذہنی اذیت میں ہی گزرا‘۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’شادی شدہ زندگی میں مسائل کی وجہ سے ہم دونوں کی ذہنی صحت بہت خراب ہورہی تھی‘۔
فریال محمود نے تشدد سے متعلق کہا کہ ’سابق شوہر کی جانب سے کسی قسم کا جسمانی تشدد نہیں کیا گیا تھا، البتہ ہم دونوں نے ایک دوسرے پر ذہنی تشدد ضرور کیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نہ صرف وہ مجھے ذہنی اذیت دیتے تھے بلکہ میں بھی ان کو وہ ذہنی اذیت دیتی تھی‘۔
اداکارہ نے اپنے سابقہ شوہر سے متعلق کہا کہ ’ذہنی اذیت ملنے کے باوجود میں بار باراس کے پاس جاتی تھی کیوں کہ میں ایک عورت ہوں اور اپنے شوہر سے بہت پیار کرتی تھی‘۔
فریال محمود نے خواتین کی کیفیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’جب کوئی عورت کسی مرد سے پیار کرتی ہے تو وہ اس کا تشدد اور نامناسب رویہ بھی برداشت کرتی ہے اور یہ سب کچھ اس وقت عورت کو ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے‘۔
فریال محمود کی شادی شوبز اداکار دانیال راحیل سے ہوئی تھی، جو بہت تھوڑے ہی عرصے بعد اختتام کو پہنچ چکی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی