Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

فتوے دینے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

Published

on

The option of giving relief on electricity is available to all provincial governments, the Federal Information Minister said

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قتل کے فتوے جاری کرنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، کل دیا گیا فتویٰ سیاسی بنیادوں پر جاری کیا گیا، یہ کام اب مذمتوں سے آگے چلا گیا ہے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان کے والد قائد اعظم کے ساتھی تھے اور ان کا ایک اہم کردار تھا۔

راولپنڈی میں علماء کرام اور مقامی ایم این اے حنیف عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فتوے دینے والے کیا دین اسلام کو سمجھتے بھی ہیں؟ آپ کو کس نے اختیار دیا کہ سر قلم کرنے اور کچھ سمجھ بھی ہے انہیں؟سپریم کورٹ کی پریس ریلیز اور بیانات آئے ہیں اس کے بعد بھی اس طرح کے بے بنیاد فتوے دیئے گئے۔ اب آہنی ہاتھوں سے ان کے راستے کو روکیں گے جو نفرت پھیلاتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اس فتوے کے مقاصد صرف اور صرف سیاسی ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کا خاندان پاکستان بنانے میں شامل تھا، کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا، اس پر اتفاق ہوا ہے۔ کیا دین اسلام کے صرف آپ ہی علمبردار ہیں ؟ سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت اس کی پیروی کرے گی۔

حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہاں کا بچہ بچہ حرمت رسول پہ کٹ مرنے کو تیار ہوتا ہے،اس ملک میں انار کی پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، ہم نے بہت سی حکومتوں کو گرانے کیلئے لوگوں کو استعمال کیا اب ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔ یہاں تمام علماء نے اس معاملے پہ متفقہ رائے دے دی ہے لہذا ایسے فتووں کی ریاست کے اندر کوئی گنجائش نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین