Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس مل گئی، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت

Published

on

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل میں بہتر کلاس سمیت فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت مل گئی۔

فواد چوہدری کی جیل میں سہولتوں، وکلاء اور فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے چیف کمشنر کو پٹیشنر کی درخواستوں کو زیرِ غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

چیف کمشنر نے فواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروا دی۔

انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس دے دی گئی ہے، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت مل گئی ہے۔چیف کمشنر کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کو اُن کی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت ہو گی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولتیں بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب! درخواست گزار کا وقار ملحوظِ خاطر رکھا جائے، آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلاء سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپ کے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین