Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل، 20 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیشی کا حکم

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے انھیں 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

مقدمے کی سماعت میں فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔

جس پر عدالت عالیہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔

جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیے کہ جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے۔

جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیے کہ آپ نے تو ہائیکورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

جس پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم اُسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے۔ آپ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے۔

اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔

جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے انھیں 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین