Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فضل الرحمان نے کرسی کے لیے پی ڈی ایم بنائی، پرویز خٹک لوٹا ہے،ایمل ولی خان

Published

on

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ، ہم انتخابات چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے کرسی کیلئے پی ڈی ایم بنائی ، پرویز خٹک لوٹا ہے، اتحاد نہیں کرینگے،اے این پی نے پشاور کیلئے انتخابی منشور بھی پیش کردیا۔

باچا خان مرکزمیں پشاور کیلئے انتخابی منشور سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں، اے این پی آرمی چیف کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتی ہے ، سمگلنگ کی روک تھام ہوئی تو سارے مسئلے ہوجائیں گے،امید ہے این ایل سی کے بھی جانچ پڑتال ہوگی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کرسی کیلئے پی ڈی ایم بنائی جو اب ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمن سیاست ایمانداری سے کریں، پہلے کہتے تھے کہ عمران خان کو ہم نے نکالا ، اب کہہ رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عدم اعتماد نہیں چاہتے تھے،یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی پرویز خٹک کی جماعت سے کسی صورت انتخابی اتحاد نہیں کریگی، پرویز خٹک لوٹا ہے ،مانسہرہ میں ان کا استقبال لوٹوں سے سے کیا گیا۔

اس سے قبل پشاور کیلئے پارٹی کا انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے ثمر ہارون بلو رنے بتایا کہ عوام نے ووٹ دیا تو اے این پی اربن پشاور کے نام سے پراجیکٹ شروع کریگی، پراجیکٹ میں ہسپتال اور دیگربنیادی سہولیات کی فراہم شامل ہے ،شہر میں جگہ جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سیف سٹی منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ اے این پی اقتدار میں آکر صوبے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کریگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین