Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

Published

on

ایف بی آر نے عدم ادائیگی پرملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس پھر منجمد کردیے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،ایف بی آرنےبدھ کو قومی ائیرلائن کے اکاونٹس دوبارہ منجمد کردیے،پی آئی اے کو مجموعی طورپرساڑھے چارارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے رواں سال کی فروری سے لیکراب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کی، ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 77 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں،ادائیگی نہ ہونے کے سبب اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ عموما ایف بی آرحکام کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائی مہینے کے آخری روزکی جاتی ہے،تاہم اس مرتبہ یہ کارروائی دوروزپہلے کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے یہ سخت اقدام فہم سے بالاتر ہے کیونکہ یورپی سیفٹی ایجنسی کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے،اس قسم کے رویے سےقومی ائیرلائن کے لیے پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین