Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایف بی آر نے یکم جولائی سے 438 ارب کے ٹیکسوں کا نفاذ کردیا

Published

on

Facing a shortfall of 104 billion in tax collections, another mini-budget is likely to be brought

ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2023 کے تحت 438 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ کردیا، جس میں نان فائلرز کے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس، درآمدات پر کسٹم ریگولیٹری ڈیوٹی میں تبدیلی، نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری میں خدمات پر سیلز ٹیکس کا نفاذ شامل ہے۔

یکم جولائی سے نئے مالی سال 2023أ24 کے آغاز سے ایف بی آر اسلام آباد میں الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرے گی۔

چمڑے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کے ریٹیلرز پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے 2000 سی سی سے بڑی گاؑڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ حکومت نے اس مد میں 2001 سی سی سے 3000 سی سی تک کی امپورٹس اور مقامی طور پر تیار کردی گاڑیوں پر فکس ٹیکس عائد کیا ہے۔

فنانس ایکٹ میں حکومت نے 150 ملین سے زیادہ آمدن والوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ کیا ہے، نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس، بونس شیئرز کے اجرا پر دس فیصد ٹیکس کا دوبارہ نفاذ کیا گیا ہے۔

فنانس ایکٹ 2023 میں تمام اقسام کے جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے۔ گڈز سپلائی ( ماسوائے چاول، کاٹن سیڈ اور کھانے کا تیل) پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد بڑھایا گیا ہے۔ سروسز ( ماسوائے الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا ایڈورٹائزمنٹ) پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مخصوص کمرشل درآمدات پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.5 فیصد بڑھا کر 6 فیصد کر دیا گیا ہے۔کسی کمپنی ی طرف سے بونس شیئر کے اجرا پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

غیرملکی گھریلو ملازم کی خدمات حاصل کرنے پر دو لاکھ روپے ایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ہوٹلز، موٹلز، گیسٹ ہاؤسز، فارم ہاؤس، میرج ہال، لانز،کیٹرنگ پر 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، خدمات پر ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگ، یہ ٹیکس کیفے، فوڈ پارلر، کافی ہاؤس، کافی شاپس، ڈیرے، فوڈ ہٹ، اور کھانے پینے کے مقامات پر نافذ ہوگا۔ بل کی نقد وصولی پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

آئی ٹی خدمات اور آئی ٹی این ایبلڈ سروسز پر بھی 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین