ٹاپ سٹوریز
طورخم بارڈر جمعہ سے کھلنے کے قوی امکانات، ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال پر تشویش ہے، پاکستان
ریڈیو پاکستان کے مطابق، دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ڈیل کے “غلط استعمال” پر تشویش ہے اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کابل کے حکام سے بات کرے گا کیونکہ اس سے پاکستان کے ٹیکس ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔
پاکستانی اور افغان طالبان کی افواج نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کے بعد طورخم کی مصروف سرحدی گزرگاہ گزشتہ ہفتے بند کر دی تھی۔سامان سے لدے سینکڑوں ٹرکوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور تاجروں نے شکایت کی ہے کہ تجارت متاثر ہوئی ہے۔
آج کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے سوال و جواب کے دوران، دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان 2020 کے افغانستان اور پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر “نیک نیتی سے” عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم نے اپنے پڑوسی کے لیے جو ایک خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے، باقی دنیا کے ساتھ تجارت کرنا آسان بنا دیا ہے، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کبھی کبھار افغانستان کے لیے مطلوبہ اشیاء پاکستان کو واپس بھیجی جاتی ہیں اور مناسب کسٹم فیس اور ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔ ہمارے کسٹم حکام کو تشویش ہے کہ لوگ افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت کے دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
طورخم بارڈر پوائنٹ پاکستان اور لینڈ لاک افغانستان کے درمیان مسافروں اور سامان کی آمدورفت کا اہم مقام ہے۔
2,600 کلومیٹر (1,615 میل) سرحد سے جڑے تنازعات کئی دہائیوں سے پڑوسیوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان کو مسائل کا سامنا رہا ہے، اور حال ہی میں آرمی چیف نے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کے ذریعے معیشت کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دراین اثںا ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کراسنگ کل سے دوبارہ کھلنے کا قوی امکان ہے۔ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، اس یقین دہانی کے بعد کراسنگ کھلنے کے امکانات ہیں۔مولوی امیر خان نے یہ یقین دہانی کابل میں پاکستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور سے ملاقات میں کرائی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی