Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کردیا

Published

on

وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہورپاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ کیا۔محسن نقوی  پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم   ہوگئے ۔وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر و اسسٹنٹ  ڈائریکٹر کوتبدیل کرکے محکمانہ  کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں  شہریوں  سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کئے، شہریوں نےوزیرداخلہ کو  ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔

شہریوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ”ٹیکس” ہے،پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی کہ گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے،بزرگ شہریوں نےبھی  شکایات کے انبار لگا دئیے۔

محسن نقوی کی شہریوں کو تسلی دی کہ آپ  کے لئے آیا ہوں، شکایات کا ازالہ کروں گا،عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین