پاکستان
ایف آئی اے نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
ایف ائی اے نے اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، سابق بیوروکریٹ کے خلاف مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ سائبر ٹیررازم ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اوریا مقبول کو گلبرگ سائبر کرائم کے آفس میں رکھا گیا ہے، اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ ہمیں ایف آئی ار کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہیں، اوریا مقبول جان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل 28 جنوری 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کی تشہیر پر ایف آئی اے کی جانب سے اوریا مقبول جان سمیت 47 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
یہ کمیٹی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 (تفتیش کے اختیار سے متعلق) کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کی گئی 6 رکنی کمیٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو، اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نمائندے اور کوئی ایک شریک رکن شامل ہیں۔
واضح رہے گزشتہ برس 13 مئی 2023 کو بھی لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی