Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کئے جانے کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کردی

Published

on

ڈیوٹی جج کی جانب سے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کردی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف میں کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ مقدمے سے ڈسچارج کردیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کا کوئی بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے 23 جولائی کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اپیل پر سماعت کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ مقدمے سے ڈسچارج کردیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کا کوئی بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچستان اور پولیس مقدمات کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا،ایف آئی اے کا کوئی ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی ہمارا کوئی نمائندہ ہائیکورٹ پیش ہوا تھا۔

عدالت نے 23 جولائی کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین