پاکستان
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے قتل، ڈکیتی کے 6 ملزم عرب امارات سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیئے
ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی جانب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،جس میں ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب, وقار عظیم اور نسیم عباس شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے،گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیکسنگ پولیس کو مطلوب تھے،ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے،بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کے لئے 117 ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی