Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جعلی بیلٹ پیپرز کی ویڈیوز کی ایف آئی اے تحقیقات کرے، عظمیٰ بخاری

Published

on

رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری نے انارکلی میں جعلی بیلٹ پیپرز پرنٹ کرنے کی ویڈیوز کی ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ فیک نیوز کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے،2013کے انتخابات کے بعد 35 پنکچر کو بنیاد بناکر دھرنا دیا گیا،2018 میں جیتنے کے بعد آرٹی ایس پر اس جماعت نے شور نہیں مچایا،پنجاب میں فتنہ اور فساد کو مسلسل پھیلایا جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جعلی بیلٹ پیپرز کا نیا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،انارکلی میں جعلی بیلٹ پیپرز کی فیک نیوز وائرل کی گئی،جعلی بیلٹ پیپرز کی فیک نیوز پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلائی گئی،پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈنے رائے ثاقب کھرل کی فیک نیوز کو وائرل کیا،تمام صحافتی تنظیمیں فیک نیوز پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں،صحافی معاشرے کےآنکھ اور کان ہیں،فیک نیوزکے ذریعے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی،ایف آئی اے فیک نیوز پر تحقیقات کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین