ٹاپ سٹوریز
ایف آئی اے کی ریڈ بک 2023، سابق رکن پنجاب اسمبلی زوبیہ رباب ملک کا نام بھی شامل
ایف آئی اے کی ریڈ بک 2023 میں 8خواتین بھی شامل ہیں،مسلم لیگ کی سابق ایم پی اے اورسماجی کارکن ذوبیہ رباب ملک کا نام بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے کی سال 2023کے لیے مرتب کردہ ریڈ بک میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156ملزمان کے نام شامل ہیں،اس فہرست میں 8خواتین انسانی اسمگلرزبھی شامل ہیں۔
ریڈ بک میں شامل ملزمان ملک بھرمیں درج مقدمات میں ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہیں،واضح رہے کہ انسانی اسمگلرز اوراسمگلنگ کے خلاف 5سالہ نیشنل ایکشن پلان کا قیام عمل میں لایاگیاتھا۔
انسانی اسمگلرز کی فہرست میں 35ویں نمبرپرمسلم لیگ کی سابق ایم پی اے اورسماجی کارکن ذوبیہ رباب ملک کا نام بھی 35ویں نمبرپرموجود ہے،مسز ثوبیہ رباب ملک سرگودھا میں پیدا ہوئیں، وہ عام انتخابات 2008 میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک پررکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئی ہیں۔
ان کی پنجاب اسمبلی ویب سائٹ پر پروفائل کے مطابق انہوں نے اپنی این جی اوکے زیر اہتمام کئی سالوں سےتعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کے منصوبوں پر کام کیا۔
ذوبیہ رباب ملک نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کی خواتین ونگ کی چیئرپرسن کے طورپربھی کام کیا،وہ پنجاب اسمبلی کی مائنزاینڈ منرلز کمیٹی کی رکن رہیں،ان دنوں ملک سے باہراورمتحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی