Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر اگلے ہفتے مقرر کئے جانے کا امکان، 8 فرمز کی درخواستیں موصول

Published

on

پی آئی اے  نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر آئندہ ہفتےمقررہونےکاامکان ہے۔نجکاری کمیشن کو مالیاتی مشیر کیلئے 8 عالمی فرمز کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن جلد ہی اب ان عالمی فرمز کی اظہار دلچسپی کی درخواستوں کو کھولے گا، نجکاری کمیشن نے مالیاتی مشیر کی خدمات لینے کیلئے پچیس ٹاپ فرمز سے خود رابطہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی مشیرفرم پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تکنیکی معاونت کی خدمات فراہم کریگی

ذرائع کےمطابق  مالیاتی مشیرفرم پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تکنیکی معاونت  فراہم کریگی۔نجکاری کمیشن جنوری تک پی آئی اے  نیلامی کا عمل شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

پی آئی اے کو چلانے کیلئے حکومتی خزانے کو ماہانہ تیرہ ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین