Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مالی بحران سنگین، پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر

Published

on

طیاروں کی کمی کی وجہ سے اندرون ملک جانے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہونا شروع ہوگیا۔

ذراٙئع کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان جانیوالی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں،کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی کے368تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے ملتان جانیوالی پرواز پی کے303کے کا شیڈول تبدیل،دوپہر کے بجائے شام میں روانہ ہوگی،پی آئی اے کے 15طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

قومی ائیرلائن کو سود، پرزہ جات کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر 15طیارے گراونڈہیں،فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔

فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے ملازمین و افسران کی ماہ اگست کی تنخواہیں تاحال جاری نہ کی جاسکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین