Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

انٹرویو جلدی ختم کریں، نماز کا وقت ہے، بابر اعظم نے مداحوں کے دل جیت لئے

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور سری لنکا  سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس بابر  نے اپنے مداحوں سمیت  دیگر سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی جیت لئے ہیں ۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم کا نماز کی ادائیگی جلد کرنے کے لیے اصرار مداحوں کو بھا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم نے منتظمین سے درخواست کی انٹرویوز جلدی کرلیں کیونکہ نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے۔

گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین