Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کیریئر کی پہلی سنچری، بھارت سے بھی جیتیں گے، افتخار احمد

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افتخار احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سنچری بنائی

نیپال کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اُنہوں نے کہا کہ وہ ون ڈے کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر بہت خوش ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین