پاکستان
نگران وزیراعظم کے لیے ماہر معیشت کو اتفاق رائے سے تلاش کیا جا سکتا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم مقرر کئے جانے کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے خواہش کا اظہار نہ کبھی وزیر خزانہ نے کیا نہ کسی پارٹی اجلاس میں بات ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا اور یہ فیصلہ ہم نے نہ صرف اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کرنا ہے بلکہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینا ہے۔‘
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ’اسحاق ڈار کے حوالے سے یہ بات میڈیا میں ہی آئی۔ میڈیا کے کسی ذمہ دار صاحب نے اس کا عندیہ دیا جس کے بعد خبر آگے بڑھنا شروع ہوئی۔‘
انھوں نے کہا کہ ’معاملات کو قیاس آرائیوں کی جانب جانے کے بجائے اس کی تصیح ہونا چاہیے اور ان افواہوں کو پنپنے کے بجائے دم توڑ دینا چاہیے۔‘
وزیر دفاع نے کہا ’میں حلفاً آپ کو کہہ رہا ہوں کہ میری اپنی پارٹی کے کسی شخص سے بات نہیں ہوئی۔ میں اپنی سمجھ کے مطابق کہہ رہا ہوں کہ ہمیں ایسا ماحول رکھنا چاہیے کہ الیکشن پر کی شفافیت پر انگلیاں نہ اٹھیں۔
انھوں نے عمران حان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک شخص آئندہ تین چار ہفتے میں ہر حربہ استعمال کرے گا کہ الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھایا جا سکے، اسے کوئی موقع نہیں دینا چاہیے۔‘
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’نگران حکومت کے لیے قانون سازی اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ نگران دور میں آئی ایم ایف معاہدے میں رخنہ آنے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کے لیے ماہر معیشت بھی اتفاق رائے سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔‘
خواجہ آصف نے کہا ’میری رائے کے مطابق سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم کے عہدے پر نہیں ہونا چاہیے۔‘
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی