Uncategorized
ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہو گا، کسی قسم کا سیاسی اور انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کی صدارت میں انسداد سمگلنگ سے متعلق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، چیلنجز کو سمجھنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاق،صوبےاور ادارے سب مل کر یکسو ہو جائیں،گزشتہ 24 دنوں میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے،پاکستان کو غیرقانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بے پناہ نقصان پہنچایا،اتحادی حکومت نے2022میں اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی،جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے وہ افغانستان سمگل ہونے سے نقصان ہوا،بجلی چوری سے سالانہ 400تا500 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے،پٹرولیم کے شعبے میں بھی گیس کی چوری سے نقصان ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال محصولات کا 9 کھرب کا تخمینہ ہے، 2700ارب روپے کے محصولات سے متعلق کیس عدالتوں میں زیر التوا ہیں، نگران دور حکومت میں توانائی کے شعبے میں 58 ارب روپے کی چوری ریکور ہوئی،نگران دور حکومت میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے،آرمی چیف اور صوبوں کے تعاون سےانسداد سمگلنگ میں مدد ملی،تمام صوبوں نے انسداد سمگلنگ مہم میں وفاق کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر ارادہ ہو تو تمام رکاوٹیں ختم ہو جاتی ہیں،ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے،ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کر دیا ہے،ایف بی آر ٹریبونلز کے سربراہ میرٹ پر لیں گے،ٹریبونلز میں زیرسماعت مقدمات کیلئےٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بشام واقعہ سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیرداخلہ کو صوبوں میں سیکورٹی کے حوالےسے جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی