Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کردی

Published

on

Former Australian captain Steve Smith denied retirement rumours

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کو فی الحال ترک کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ میں بڑا پُرسکون ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہو گی، وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں سال کے آخر میں نومبراوردسمبر میں شیڈول ہے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری 2025 کو سڈنی میں کھیل جائے گا۔

سٹیو سمتھ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہو گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی ہم انگلینڈ سے ون ڈے میچز کھیلنے جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی، میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ اپنے دورہ کے دوران میزبان انگلینڈ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر سٹیو سمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین