Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہرمن پریت کے روئیے پر بھارت کے سابق کھلاڑی بھی کاررائی کے مطالبے پر مجبور

Published

on

بھارت بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ون ڈے سیریز کئی تنازعات کے ساتھ اور تلخیوں کے احساس کے ساتھ ختم ہو ئی۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

تیسرے ون ڈے میچ کے دوران جب سکور 160 پر تین آؤٹ تھا، بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو ٹریپ کیا اور ایل بی ڈبلیو کیا، فیصلے پر ہرمن پریت نے غصے سے بلا وکٹوں پر دے مارا، جاتے جاتے وہ آن فیلڈ امپائر کے بارے میں بھی غصے کے عالم میں کچھ کہتی سنائی دیں۔

ہرمن پریت کا غصہ یہیں ختم نہیں ہوا اور پوسٹ میچ پریزینٹیشن میں انہوں نے کہا کہ جس طرح کی امپائرنگ یہاں ہو رہی تھی، ہم بہت حیران تھے، اگلی بار جب بنگلہ ٹور پر آئیں گے تو اس طرح کی امپائرنگ کے لیے بھی تیار ہو کر آئیں گے۔

فوٹو سیشن کے دوران بھی ہرمن پریت نے غصے سے چلا کر کہا کہ امپائرز کو بھی یہاں لاؤ، بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطان سے برداشت نہ ہوسکا اور وہ فوٹو سیشن چھوڑ کر ٹیم کو لے کر چلی گئیں۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ اس کا مسئلہ ہے، وہ بہتر رویہ بھی اپنا سکتی تھی، اس صورتحال میں میا ٹیم کے ساتھ یہاں موجود ہونا درست نہیں، یہ درست ماحول نہیں، کرکٹ ڈسپلن اور احترام کا کھیل ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کو میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ کیا جائے گا اور انہیں 4 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیئے جائیں گے۔

ہرمن پریت کے روئیے پر بھارت کے سابق کھلاڑی بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں، 1983 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ممبر مدن لال نے ہرمن پریت کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔

مدن لال نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انکا رویہ بہت برا تھا، وہ کھیل سے بڑی نہیں، انہوں نے انڈین کرکٹ کی بدنامی کی، بورڈ کو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنی چاہئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین