Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

فرانس: پرتشدد مظاہروں کی شدت میں کمی، چھٹی رات صرف 157 گرفتاریاں

Published

on

فرانس میں شمالی افریقا نژاد نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر پھوٹنے والے ہنگاموں میں کچھ کمی آگئی، پچھلی رات مظاہرین کی تعداد کم رہی اور 160 سے کچھ کم گرفتاریاں ہوئیں۔ اس سے پہلے مسلسل پانچ راتوں تک پورا فرانس فسادات کا شکار رہا، مظاہروں کی شدت میں کمی سے صدر عمانویل ماکروں کی حکومت کو کچھ ریلیف ملا ہے جو صورت حال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی تھی۔

فرانس مسلسل احتجاج او مظاہروں کا شکار ہے، صرف ایک ماہ پہلے غیرمقبول پنشن ریفارمز پر احتجاج ہوئے،

الجیریا اور مراکش نژاد ناہیل کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں میں کاریں جلا دی گئیں، سٹورز لوٹ لے گئے، ٹاؤن ہالز اور دیگر املاک پر حملے ہوئے، پیرس، سٹراس بورغ، مارسیلی اور نیس کے شہروں میں فسادات ی شدت زیادہ تھی۔

پرتشدد مظاہرے روکنے کے لیے 45 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے،فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مظاہروں کی چھٹی رات 157 افراد گرفتار کئے گئے، اس سے پچھلی رات گرفتاریوں کی تعداد 700 اور جمعہ کی رات گرفتاریوں کی تعداد 1300 تھی، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تین پولیس افسر زخمی ہوئے اور300 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ناہیل کی دادی نے اتوار کو  کہا تھا کہ فسادی ناہیل کو موت کو استعمال کر رہے ہیں اور ناہیل کا خاندان سکون اور امن چاہتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین