Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فل سکیل مشق

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےلاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ فرضی آگ کے ماحول میں   فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد سول ایویشن کے داخلی محکموں، ایئر لائنز اور بیرونی ریسکیو ایجنسیوں کے مربوط ہنگامی رسپانس کا جائزہ لینا تھا،مشق میں ایندھن سے لگی آگ کو فرضی ہوائی حادثہ سے لگی اگ کے طور پر بجھایا گیا۔

دوسرے مرحلے میں 777 جہاز سے مسافروں کو باہر نکالنے کی کارروائی کی گئی، مشق میں پی آئی اے،  اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کے علاوہ مختلف ہسپتالوں، ہنگامی سروسزکے اداروں، اور سرکاری محکموں نے بھی شرکت کی،پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم کے ذریعے مشق میں حصہ لیا۔

مشق کو ہوا بازی کے غیر جانبدار امپائرز اور پیشہ ور طبی حضرات نے دیکھا اور مشق کے اعلی معیار کوسراہا،مشق کے اختتام پر ائرپورٹ مینیجر نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کا مشق میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین