Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جنرل عاصم منیر کا ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کو فون ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی اور اہم شخصیات کی موت پر تعزیت

Published

on

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس جنرل عاصم منیر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی سمیت اہم شخصیات کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو ٹیلی فون کیا اور 19 مئی 2024 کے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیرعبداللہ الہیان اور دیگر حکام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہ الہیان بہترین لیڈرز اور پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں اور دیگر کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور ناقابل تلافی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے تمام رینکس کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعاؤں اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا۔

ایرانی جنرل محمد باقری نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین