ٹاپ سٹوریز
عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن
عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن نے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی اشاعت کردی گئی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق چاروں صوبوں کی حلقہ بندی کمیٹیاں21 اگست تک قائم کر دی جائیں گی، حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی امور31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر سے7 ستمبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 نومبر سے9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلے کرے گا، الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی