تازہ ترین
عام انتخابات کالعدم قرار دیے جانے اور آئینی بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے، حکومت بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گےوزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، آئینی بریک ڈاؤن نظرآرہاہے سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی۔ پی ٹی آئی پرپابندی سےمتعلق اعلان جلدبازی میں کیا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق خدشات کے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت کریں گے، دفاع کریں گے۔ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، آئینی بریک ڈاؤن نظرآرہاہے۔انتخابات کو کالعدم قراردیے جانے کا خدشہ ہے، غلام گردشوں میں سرگوشیاں ہورہی ہیں، وہ ہماری حکومت کی نہیں سسٹم لپیٹنے کی بات کررہے ہیں، سسٹم اورحکومت بچانے کےلیے ہرطرح کی مزاحمت کریں گے۔ غیریقینی صورتحال کا سیاست دانوں کے ساتھ عدلیہ بھی ذمہ دار ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حالات پریشان کن ہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کولائف سپورٹ سسٹم میں رکھنےکاسلسلہ چل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرپابندی سےمتعلق اعلان جلدبازی میں کیا، اتحادیوں کی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے سے ایکشن لیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدارچھن جانے کے بعد پی ٹی آئی ملک کیلئےخطرہ بن گئی ہے، سفارتی سطح ہو یا کوئی اور،پی ٹی آئی کوامریکاسےامداد مل رہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی